صفحہ 1 کا 3
جامعہ الامام محمّد طاہر دار القرآن پنج پیر ١٣٥٨ھ (بمطابق ١٩٤٠ء )میں قائم ہوا اور اپنے روز قیام ہی سے اشاعت علوم اسلامیہ و اصلاح مسلمین کی بے مثال خدمات سرانجام دے رہا ہے. یہاں کے فیض یافتہ طلبہ اپنی تمام توانائیاں اشاعت التوحید و السنت، رد شرک و بدعت اور خاتمہ منکرات کے لیے صرف کر رہے ہیں اور بار ہا سرکشی و طغیانی کے طوفاں کا منہ موڑ چوکے ہیں. فالحمد للّه علیٰ ذلک.
برصغیر کے دینی مدراس اپنے نصاب ،طریقہ تدریس اور طرز انتظام میں حکومتی مدراس سے جداگانہ روش رکھتے ہیں - ان کا باقاعدہ تعلیمی سال اوائل ذی قعدہ سے شروع ہوکر رجب پر ختم ہوتا ہے اور بقیہ تین ماہ سالانہ تعطیلات ہوتی ہیں. دارالقرآن پنج پیر کا یہ خاص امتیاز ہے کہ اپنے اول روز قیام ہی سے دیگر مدراس کے برخلاف یہ مدرسہ ان تعطیلات میں خدمت تفسیر قرآنی اور اشاعت فہم قرآنی کے لئے دو دروں کا اہتمام کرتا ہے.
پہلا دورہ تفسیر القرآن عرف میں بڑا دورہ کہلاتا ہے. جو١٠ شعبان سے شروع ہو کر٢٧ رمضان کو اختتام پزیر ہوتا ہے. اس میں علماء و طلبہ کے علاوہ پروفیسر، ڈاکٹر، انجنئیر، غرض زندگی کے ہر شعبہ اور معاشرہ کے ہر طبقہ کے لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں. اور قرآنی موتیوں سے مالا مال ہوکر واپس جاتے ہیں.
دوسرا دورہ تفسیرالقرآن عرف میں چھوٹا دورہ کہلاتا ہے جو ٣ شوال سے شروع ہوکر٢٠ شوال تک جاری رہتا ہے. ان دروں میں درس قرآن کا روزانہ دورانیہ تقریبا ٦ تا ٩ گھنٹے ہوتا ہے.